موڈبیدری 12؍ستمبر(ایس او نیوز) پتہ نہیں کیوں آلواس کالج میں طلبہ کی خود کشی کے واقعات بار بار سامنے آتے رہتے ہیں۔ تازہ معاملے میں موڈبیدری آلواس کالج کی ایک 17سالہ طالبہ کی خودکشی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بنگلورو کی رہنے والی وینوتھا موڈبیدری آلواس کالج میں سائنس فیکلٹی کی طالبہ تھی۔ اس نے آج اپنے ہاسٹل میں خود کشی کرلی مگر ابھی اس انتہائی اقدام کے تعلق سے وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی قریب میں بھی اسی کالج کے طلبہ اپنے ہاسٹل میں خودکشی کرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں اور عوا م میں اس تعلیمی ادارے کے انتظامات کے تعلق سے بہت ساری چہ میگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اس تازہ واقعے کے بعد کیا عوامل اور اسباب سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ سے اس تعلیمی ادارے کے طلبہ کے اندرخودکشی کارجحان بڑھتا جارہا ہے۔